پنجاب محکمہ داخلہ نے میڈیا، ڈیٹا اور ڈیجیٹل شعبوں میں متعدد آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ بھرتیاں میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو کے تحت کی جائیں گی۔
آسامیاں جن کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ان میں شامل ہیں:
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن
ڈیٹا اینالسٹ
میڈیا سیل سپروائزر
ویڈیو ایڈیٹر / اینیمیٹر
گرافک ڈیزائنر
کانٹینٹ رائٹرز (انگریزی و اردو)
ایس ایم او ایکسپرٹ
کیمرہ مین / فوٹوگرافر
میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹس
محکمہ داخلہ کے مطابق ان آسامیوں پر اہل، تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش معاوضہ دیا جائے گا۔
خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد، امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست، CV، CNIC، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، تجربہ سرٹیفکیٹس، تعریفی اسناد اور دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر رجسٹرڈ کورئیر کے ذریعے 5 جنوری 2026 تک سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ داخلہ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور میں بھیجنی ہوں گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں میڈیا اور کاؤنٹر نیریٹو حکمت عملیوں کو مضبوط بنانا اور اس شعبے میں قابل اور تجربہ کار افرادی قوت کو شامل کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار فون نمبر 042-99211654 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









