وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیےاقدامات کر رہی ہے عوام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے بلکہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے یہ باتیں انہوں نے حیات اللہ کاکڑ سے بات چیت میں کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔
