بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کےصدر حاجی نور محمد شاہوانی ایسوسییشن کی دیگر تمام عہدیدار و ٹرانسپورٹرز نے بیان چیمبر آف کامرس بلوچستان سندھ چیمبر آف کامرس خیبر پختونخوا پنجاب چیمبر آف کامرس کی ملک گیر ہڑتال جو 19 جولائی 2025 کو اعلان کیا گیا ہے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں یاد رہے کہ چیمبر آف کامرس نے 19 جولائی کو جو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے وہ حکومت کے ناروا ٹیکسز کے خلاف کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان چیمبر اف کامرس اور دیگر صوبوں کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ اس ہڑتال میں بھرپور ساتھ دیں گے اور ہم نے ہمیشہ بلوچستان چیمبر اف کامرس کا ساتھ دیا ہے اور ائندہ بھی ساتھ دیتے رہیں گے –
