9

کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پھلوں کی فروخت جاری شہریوں کے لیے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہوگیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے ساتھ پھلوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ۔

کیلے نایاب ہوگئے، خربوزہ تربوز نے ڈبل سینچری سے آغاز کیا سیب کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رمضان کی آمد سے قبل 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے درجن فروخت ہونے لگا، خربوزہ اور تربوز 200 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں