122

بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے پارٹی سے استعفیٰ دےدیا

بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے پارٹی سے استعفیٰ دےدیا روبینہ عرفان نےگزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کو استعفیٰ ارسال کیا ہے جس کے متن میں کہا ہے کہ مجھے پارٹی کیلئے کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے لیکن اب میرے ذاتی نظریات اور پارٹی کی سمت میں واضح تبدیلی آگئی ہے جس کی وجہ سے میں پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتی ہوں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر روبینہ عرفان نے بی اے پی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن وہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ میرے اپنے اصول اور نظریات ہیں جن پر آج بھی قائم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں