معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دے دی۔
فضا علی نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کے آغاز سے آگاہ کیا، تصاویر میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں، جس نے اس موقع کو مزید خاص بنا دیا، انہوں نے ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے نکاح کیا۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں سیاہ رنگ کا نیم رسمی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ بھورے رنگ کا خوبصورت کشیدہ کاری والا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا۔









