پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں علیزے سلطان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بچوں کے سردیوں کے کپڑوں کے پیسے نہیں تھے۔









