43

TB کیخلاف اقدامات، وفاقی وزارت صحت کا حکومت بلوچستان کو خراج تحسین

وفاقی وزرات صحت نے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں تپِ دق (ٹی بی) کے خلاف اہم اقدامات کو باضابطہ طور پر سراہتے ہوئے انہیں قومی سطح پر نمایاں پیش رفت قرار دیا ہے۔وزارتِ صحت کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایک ہی مرحلے میں 9 مربوط ڈرگ سینسیٹو اور ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی علاج مراکز کا قیام ایک بڑا سنگِ میل ہے۔جو سروسز کی دور دراز اضلاع میں تشخیص و علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان میں ابتک کی سب سے بڑی صوبائی توسیع قرار دی گئی ہےاس اقدام سے پسماندہ اور جغرافیائی طور پر دور علاقوں میں ٹی بی کی معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں