وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے مابین روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے، امن کی بحالی اور مختلف امور میں قریبی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خطے میں دیرپا امن کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔