3

امریکی حملوں کا خدشہ: چینی شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کا حکم، برطانیہ نے بھی سفارتی عملہ واپس بلالیا

امریکی حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی جبکہ برطانیہ نے بھی تہران میں تعینات سفارتی عملہ واپس بلالیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں ایران میں مقیم چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکن ہو تو فوری طور پر ایران چھوڑ دیں، جبکہ فی الحال ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

برطانیہ نے بھی تہران میں تعینات سفارتخانے کا عملہ واپس بلا لیا اور عملے کو ریموٹ طریقے سے کام کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
امریکا کے ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث کئی ممالک نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر مذاکرات کے دو روز ہو چکے ہیں اور عمانی حکام کے مطابق ایران یورینیم افزودگی 60 فیصد سے 3 فیصد کرنے پر آمادہ ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طور پر ختم نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں اور طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن کبھی کبھار طاقت کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں