13

بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کی فاتحہ خوانی

نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ بگٹی ہائوس کوئٹہ میں جاری ہے منگل کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے قبائلی شخصیت سینئر سیاست دان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند،صوبائی وزراء، قبائلی و سیاسی رہنمائوں جن میں حاجی محمد خان لہڑی ،میر عاصم کرد گیلو،حاجی نور محمد ڈمر ، سینیٹر دینش کمار، میر عید گورگیج، ایرانی کونصل جنرل میر محمد عارف محمد حسنی، سردار بابر موسیٰ خیل ، میر طارق کھیتران ، سہیل احمد راجپوٹ ایڈووکیٹ، نواب زادہ اسمائیل جوگیزئی،حاجی محمد یوسف نوتیزئی، میر مولا داد راہیجہ بگٹی، سمیت مختلف قبائلی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بگٹی ہائوس کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی سے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں