25

ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے پر مداح کی تنقید، کھلاڑی خاموشی سے آگے بڑھ گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کرسمس تقریب کے بعد ایک مداح کی جانب سے طنز کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے، جب مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔ ابتدا میں ہاردک نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے ساتھ سیلفی کے لیے آگے گئے، جہاں کئی مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفی لی۔

اسی دوران ایک مداح نے بار بار ہاردک کو سیلفی کے لیے بلایا، جس پر ہاردک نے جواب دیا: “لے تو لی، کتنی لوگے؟”۔ بعد ازاں جب ہاردک واپسی کی جانب مڑے، تو مداح نے انہیں کہا “بھاڑ میں جا”، تاہم ہاردک پانڈیا نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے، جس پر صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں