24

ڈرائیونگ لائسنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع، شہریوں کو سہولت فراہم

پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں کے مراکز صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کو پہلے لرنر لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، جسے آن لائن یا قریبی لائسنس مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد امیدوار عام ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ای‑ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر دستیاب ہو جائے گا، جو قانونی طور پر روایتی کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران قانونی اور درست لائسنس رکھنا لازمی ہے، جبکہ نئے اوقات کار سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی اور مراکز پر رش میں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں