39

ماہرین نے روزانہ مونگ پھلی کھانے کا سب سے بڑا فائدہ بتا دیا

نیدرلینڈز میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں مونگ پھلی کھانے سے درمیانی عمر کے افراد میں دماغی صحت بہتر ہو سکتی ہے اور یادداشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔ ان کے بلڈ پریشر، خون کے نمونے، غذا اور ایم آر آئی اسکینز کے ذریعے دماغی افعال اور یادداشت کی جانچ کی گئی۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق روزانہ 60 گرام مونگ پھلی کھانے سے دماغ میں خون کا بہاؤ بڑھا، یادداشت اور فیصلہ سازی سے جڑے حصوں میں بہتری آئی، اور بلڈ پریشر میں کمی دیکھنے میں آئی جس سے دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

محققین نے کہا کہ یہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، لیکن مونگ پھلی کو دماغی تنزلی کا علاج قرار دینا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ طویل مدت میں دماغی صحت پر اثرات کی تصدیق کی جا سکے۔

یہ تحقیق جرنل Nutrition میں شائع ہوئی ہے، جس میں مونگ پھلی کے مستقل استعمال کے فوائد کو سائنسی بنیادوں پر سامنے لایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں