36

انگلش بیٹر ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

میلبورن میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر ہیری بروک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین گیندوں پر تین ہزار رنز مکمل کر کے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ہیری بروک نے یہ سنگ میل صرف 57 اننگز میں حاصل کیا اور تین ہزار رنز بنانے کے لیے انہیں 3 ہزار 468 گیندوں کا سامنا کرنا پڑا، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا جنہوں نے 3 ہزار 610 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ہیری بروک کی یہ کارکردگی ایشز سیریز کو مزید یادگار بنا گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم کو بھی اہم برتری حاصل ہوئی ہے۔
شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر ہیری بروک کی اس شاندار کامیابی کو بھرپور سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں