39

توانائی بحران، حکومت نے ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

حکومت نے ورک فرام ہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفت روزہ نیا شیڈیول جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن کام اور تین دن یعنی جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعلٰی سرکاری افسران کی رضاکارانہ طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں