بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ہے، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی۔
سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے متعلق تھی۔ حکام کے مطابق دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس چلائے گئے۔
سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کے انکریمنٹل پیکج کے باعث قیمتوں میں اضافہ آرہا ہے۔ اس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے ریمارکس دیے کہ پہلے کہا گیا تھا کہ انکریمنٹل پیکج کے باعث مہنگے پلانٹس چلانے پڑیں گے، جبکہ سی پی پی اے نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔









