22

جون میں بجلی کی پیداوار 13,744گیگا واٹ ریکارڈ کی گئی

جون 2025 کے دوران پاکستان میں بجلی کی پیداوار 13,744گیگا واٹ ریکارڈ کی گئی جو مئی 2025کے مقابلے میں ماہانہ 8فیصد سے زائد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ مئی 2025 میں بجلی کی پیداوار 12,755گیگا واٹ فی آور رہی تھی۔ماہرین کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں اس اضافے کی بڑی وجوہات درجہ حرارت میں اضافہ اور پن بجلی کی پیداوار میں 12فیصد ماہانہ اضافہ ہیں۔سالانہ بنیادوں پر بھی جون میں بجلی کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو جون 2024 میں ریکارڈ ہونے والی 13,461 گیگا واٹ آور کے مقابلے میں زیادہ ہے۔مالی سال 2025 کے دوران مجموعی بجلی کی پیداوار 127,159 گیگا واٹ آور رہی، جو گزشتہ مالی سال کی 127,059 گیگا واٹ آور کے مقابلے میں محض 0.1 فیصد زیادہ ہے، یعنی سالانہ بنیادوں پر پیداوار تقریبا مستحکم رہی۔دوسری جانب جون 2025 میں بجلی پیدا کرنے کی اوسط لاگت 7.9 روپے فی کلو واٹ آور رہی، جو مئی 2025 کے 7.8 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔تاہم سالانہ بنیادوں پر لاگت میں 9 فیصد کمی ہوئی کیونکہ جون 2024 میں یہ لاگت 8.6 روپے فی کلو واٹ آور تھی۔جون میں پن بجلی پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ بن کر سامنے آئی جو مجموعی پیداوار کے 39 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہی۔اس کے بعد آر ایل این جی کا نمبر آیا جس نے مجموعی بجلی پیداوار میں 16 فیصد حصہ ڈالا جب کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 11 فیصد رہی۔قابلِ تجدید ذرائع میں ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی مجموعی پیداوار کا 4 فیصد جب کہ شمسی توانائی کا حصہ ایک فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں