28

مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ، الیکشن کمیشن کیس پر سماعت 14جولائی کو کرے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس پر سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، پی پی پی پارلیمنٹیرین، اے این پی اور جے یو آئی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ جماعتوں کے 71 امیدواروں کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں