روزنامہ حیان کی پوری ٹیم اپنے معزز قارئین، اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
عیدالفطر کا یہ تہوار ہمیں محبت، اخوت، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، مسکینوں اور نادار افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔
روزنامہ حیان اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کرتا رہے گا اور اپنے قارئین تک بروقت اور مستند خبریں پہنچاتا رہے گا۔ اس خوشی کے موقع پر ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، روزے اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں نصیب کرے۔
عید مبارک!









