28

معروف اینٹی بایوٹک دوا کا بیچ کمپنی کی جانب سے واپس منگوالیا گیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معروف اینٹی بایوٹک سیرپ کے حوالے سے ری کال الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دوا ساز کمپنی گلاکسو اسمتھ کلائن (GSK) کی مشہور اینٹی بایوٹک دوا “اموکسل فورٹ (Amoxil Forte)” کی جانب سے آگاہ کیے جانے پر دو اقسام کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس منگوانے (ری کال) الرٹ جاری کردیا۔

اموکسل فورٹ 250 ملی گرام اور 125 ملی گرام سیرپ جو کہ عام طور پر ٹائیفائیڈ دیگر انفیکشنز کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں، ان کے ڈھکن اور سیل میں پیکجنگ کے نقائص پائے گئے ہیں جو دوا کی تاثیر اور حفاظت کو متاثر کر سکتے ہیں جس بنا پر گلیکسو نے ڈریپ کو خود ہی آگاہ کیا۔

گلاکسو اسمتھ کلائن کی جانب سے سب سے پہلے ان نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈی آر اے پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام اسپتالوں، فارمیسیز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ بیچز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

متاثرہ بیچز کی تفصیلات میں بتایا گیا اموکسل فورٹ 250 ملی گرام کا 58 بیچز اور 125 ملی گرام 111 بیچز متاثرہ ہے۔

ڈریپ نے مریضوں اور والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال اموکسل فورٹ استعمال نہ کریں اور اپنے معالج یا فارماسسٹ سے متبادل دوا تجویز کرنے کی ہدایت لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں