پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث اہسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں ڈاکٹرز انکی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کررہے ہیں۔
اسپتال ذرائع کےمطابق ڈاکٹرزکچھ ٹیسٹوں کا انتظارکررہے ہیں،دل کی مین شریانوں میں سےایک شریان پرمسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے،
مسلزبریج کا مسئلہ ہزاروں مریضوں میں سے ایک میں ہوتا ہے،شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے،بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے،اسلام آباد میں تین بار انجیوگرافی ہوچکی ہے۔
پشاورانسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے دس ماہر ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم علاج کررہی ہے،شبلی فراز کی عمر 67 سال ہے، سات سال سے دل کے مریض ہیں۔