ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلاسز یونٹ مکمل فعال کردیا گیا ہے، مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی جاری ہے، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانداد کاسی اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عصمت اللہ کی مؤثر نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین میں ڈائیلاسز یونٹ مکمل طور پر فعال کرتے ہوئے گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت ڈائیلاسز کی سہولت دی جارہی ہے، جب کہ اس عمل میں استعمال ہونے والے ضروری طبی سامان، جن میں ڈائیلائزر، ٹیوبنگ، بائی کارب سلوشن، اور کیتھ شامل ہیں، بھی بلا معاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں ہسپتال کے ڈائیلاسز وارڈ کو جدید مشینوں اور آر او سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں ڈائیلاسز سینٹر کے قیام سے اب پشین اور گردونواح کے مریضوں کو کوئٹہ یا دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہی، اور وہ مقامی سطح پر ہی مؤثر اور جدید علاج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
