37

حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب، لاہور آلودہ ترین شہر قرار

حکومتی کوششوں کےباوجودپنجاب کی فضابدستور خراب ہے، اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412 ، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ۔

ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں