102

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چہلم شہدائے کربلا پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان میں حکومت نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چہلم شہدائےکربلا کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے کل چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کوئٹہ کے علاقوں قائد آباد، بروری اور گوالمنڈی تھانوں کی حدود میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہدائے کربلا کے چہلم پر امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں