113

سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا

سی ٹی ڈی مستونگ نے جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اس وقت بم دھماکے کاشکار بنی جب وہ سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تھی دھماکے سے ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تھیں واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریلوے حکام نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور پشاور ریل سروس 14اگست تک معطل کردی سی ٹی ڈی مستونگ نے واقعہ کا مقدمہ محکمہ ریلوے کے اہلکار کی مدعیت میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں