10

گراں فروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 113 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ کا رمضان میں گراں فروشی اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 113 افراد گرفتارکر لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں رمضان میں گراں فروشی اور منافع خوری کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے ۔ سب ڈویژن سٹی میں 41 قصائیوں اور تندور مالکان کو سب ڈویژن صدر میں 32 قصائیوں اور نانبائیوں اور۔ سب ڈویژن کچلاک میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سب ڈویژن سریاب میں 18 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں