کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورصارفین کیلئے بجلی بلوں کی بروقت کی ادائیگی کیلئے جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے زریعے مزید آسانی مہیا کئے جارہے ہیں۔
جس کے تحت اب تمام صارفین گھر بیٹھے ڈیجیٹل ادائیگی نظام راست (Raast) کے تحت اپنا بجلی بل نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے جمع کروا سکیں گے اور بل کی ادائیگی کے فوراً بعد صارف کوایک تصدیقی پیغام بھی موصول ہو جائے گا جس سے صارف کے بل کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی محفوظ رہتا ہے۔
اس سہولت کے استعمال سے صارف کو وقت کی بچت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کوبھی فروغ دینا ہے۔ راست اکاؤنٹ سے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے صارف کو کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی اور یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔کیسکوکے تمام صارفین اب اپنے موبائل فون سے اس جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے زریعہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو یقینی بناسکتے ہیں ۔









