خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے کے مابین تعاون و اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ تا خرلاچی 192 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، کوہاٹ تا خرلاچی ریلوے منصوبے پر 642 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کوہاٹ تا خرلاچی ٹرین سروس سے سفری سہولیات کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، کوہاٹ خرلاچی ٹرین سروس وقت کی اہم ضرورت ہے۔









