چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد
صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی حکومت نے بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
جن کی تکمیل سے عوام کی معیارِ زندگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ شکیل قادر خان
صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ چیف سیکرٹری
صوبے کے ہر شہری کی معیار زندگی کو بتدریج بہتر بنایا جا سکے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
محکمہ تعلیم اور صحت میں باقی ماندہ آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ شکیل قادر خان
جن اضلاع نے آسامیوں کا اشتہار نہیں دیا ہے۔ جلد ہی ان خالی آسامیوں کا اشتہار 30 جون تک جاری کیا جائے۔ شکیل قادر خان
صوبے میں غیر فعال سکولز کی فعالی کو ممکن بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت
تمام عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
تمام ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول کا ڈیٹا گوگل شیٹ پر بھیجنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری
جن لوگوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے یا پاکستانی ویزا نہیں ہے ان کو ڈی پورٹ کیا جائے۔ شکیل قادر خان
صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریاں کر رہی ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
جن اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے ان اضلاع میں فوری طور پر 30 جون تک مشینری پہنچائی جائے۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت
تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں میں لوگوں کے مسائل اسی وقت حل کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت