104

انڈر 17 فٹبال اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈر 17 اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل کرلیے ہیں۔

ناصر اسماعیل پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

شاداب اور عیسی خان انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز کے عہدے پر فائنل ہوئے ہیں۔

خرم شہزاد کو پاکستان انڈر 17 ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سخاوت علی کو پاکستان فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہاشم خان اور شاہ رخ خٹک بھی فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں