35

پولیس قافلے پر بزدلانہ حملہ دشمن کی قیام امن کی جدوجہد کو روکنے اور مایوسی کا غماز ہے ، سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات سے کوئٹہ کے لیے آنے والے پولیس قافلے پر چوتو کے مقام پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ دشمن کی اس مایوسی کا غماز ہے جو بلوچستان میں قیام امن کی جدوجہد کو روکنے میں ناکامی کے باعث انہیں لاحق ہے وزیر اعلی نے قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت کو ناقابلِ تلافی قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر اہلکار فرض کی راہ میں جان دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر گئے ہیں انہوں نے شہداکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ زخمی اہلکار کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومت بلوچستان ان کی مکمل نگہداشت کو یقینی بنا رہی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو چکے ہیں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت بلوچستان اور لیویز و پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت سے مصروف عمل ہیں اور امن کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں