گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس روزی خان بڑیچ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے عہدے کا حلف اٹھایا جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ مذکورہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی، سابق گورنرز صاحبان جسٹس ر امیرالملک مینگل، امان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز صاحبان اور سینئر وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.
