چینی نوجوان لڑکی جس کی شناخت مئی کے نام سے ہوئی ہے ، اس نے اپنی سالگرہ کے نئے لباس میں فٹ آنے کی شدید کوشش میں ایک ایسی سخت ڈائٹ اپنائی ،دو ہفتوں تک مئی نے صرف تھوڑی مقدار میں سبزیاں اور جلاب آور دوا کھائی اور آخر کار اسے اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب اس کے بازوؤں اور ٹانگوں میں اچانک طاقت ختم ہو گئی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ایمرجنسی خون کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ مئی کے خون میں پوٹاشیئم کی سطح خطرناک حد تک گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ایسی حالت پیدا ہو گئی جسے سنگین ہائپوکلیمیا (hypokalaemia) کہتے ہیں، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جاتا تو یہ جان لیوا ہوسکتاتھا۔
