چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا، طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں ڈال دیا، مگر فوراً اپنی غلطی درست کر لی اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔









