قاہرہ: مصری دارالافتاء نے اعلان کیا ہے کہ قرآن مجید کی آیات کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلیکیشنز استعمال کرنا شرعی طور پر ممنوع ہے۔ مفتیانِ عظام کا کہنا ہے کہ AI ایپس جیسے ChatGPT پر بھروسہ کرنا غلط فہمیوں اور گمراہ کن معلومات کا سبب بن سکتا ہے۔
دارالافتاء نے واضح کیا کہ قرآن کی صحیح تفسیر کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین اور معتبر دینی اداروں سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو شرعی اور علمی اعتبار سے درست رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا دینی امور میں استعمال محتاط اور محدود ہونا چاہیے تاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔









