2

پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔

پی ایس ایل کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی انتالیس روز میں چوالیس میچز کی میزبانی کریں گے، لاہور اور کراچی میں بائیس بائیس میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے چھ اپریل تک 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 اپریل سے 19 اپریل تک 15 میچز کراچی میں رکھے گئے ہیں ، 21 سے 26 اپریل تک پانچ میچز لاہور جبکہ چھ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

لیگ کا کوالیفائیر کراچی میں 28 اپریل کو ہوگا، پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں طے ہے، پی ایس ایل الیون کا فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں