14

بشریٰ انصاری کا کراچی کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار

پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی موجودہ خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ شہر کے ذمہ داران جو خود کراچی کے باسی ہیں، کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہر میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کے نظام کی صورتحال پریشان کن حد تک پہنچ گئی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار فراہم کرنے والا شہر ہے، مگر گزشتہ دہائیوں میں اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ وہ کسی حکومتی پارٹی کے خلاف بات نہیں کر رہی، لیکن جو ذمہ داران ہیں، انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں