جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس جیکب آباد کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے ریل کی چار بوگیاں متاثر ہوئیں اور ٹریک سے اتر گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
