27

بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، 5 کاروباری گروپس کا بڑا اقدام

بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، 5 کاروباری گروپس کا بڑا اعلان

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، پانچ کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ماڑی منرلز اور گلوبا کورمنرلز کے درمیان جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آیا۔

معاہدے کے تحت گلوباکورمنرلز لمیٹڈ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی، جس میں چاغی میں سونے اور تانبے سمیت مختلف معدنیات کی تلاش شامل ہے۔

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ معدنی ترقی کے ساتھ ہی ملک میں امن، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اور یہ سرمایہ کاری ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں