گوگل نے اپنی مقبول ترین نیوی گیشن ایپ گوگل میپس کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے، اب گوگل میپس میں شامل کیا گیا ہے جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ جو ڈرائیورز کے لیے ایک انقلابی فیچر ثابت ہونے جا رہا ہے۔
اب صارفین کو فون چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی، بس آواز سے ہدایات دیں اور جیمنائی باقی سب کچھ سنبھال لے گا۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب میپس میں چار نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں جیمنائی وائس اسسٹنس، بہتر سمتوں کی رہنمائی، ٹریفک وارننگ آؤٹ سائیڈ نیویگیشن، اور جیمنائی لینس شامل ہیں۔
ان فیچرز کی مدد سے صارفین بات چیت کے انداز میں سوال پوچھ سکیں گے، حقیقی اسٹریٹ ویو کے ذریعے درست رہنمائی حاصل کریں گے، ٹریفک الرٹس وقت سے پہلے جان سکیں گے، اور کیمرے سے اردگرد کے مقامات کی شناخت بھی کر سکیں گے۔ یہ اپ گریڈ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ گوگل میپس کو دنیا کی سب سے اسمارٹ نیوی گیشن ایپ بنا دے گا
81









