131

جاپانی پھل کے وہ فوائد جو آپ نے کبھی نہ سنے ہوں

املوک جسے عام طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا انگریزی نام پرسیمون ہے۔ ان دنوں اس موسم ہے اور بازاروں میں فروخت کیلئے بھی موجود ہے۔

جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش نما سا نظرآتا ہے۔

اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس ٹماٹر کا رنگ سرخ اور جاپانی پھل کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔

قدرت کی اس نعمت کے کیا فوائد ہیں یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ماہرین غذا کے مطابق اس پھل میں ایسے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہماری اندرونی صحت کے ساتھ ساتھ اچھے دماغ اور ایک صحت مند جسم کا ضامن ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ جاپانی پھل میں بے پناہ غذائیت موجود ہوتی ہے جیسا کہ پروٹین، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم وغیره اور اس پھل کا چھلکا بھی قدرتی غذائیت بھرپور ہوتا ہے۔

یہ ایک افواہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض پھل نہیں کھا سکتے ایسا ہرگز نہیں بلکہ صبح ناشتے میں تازہ پھل کا ایک کپ جوس پینا ذیابیطس کے مریض کیلئے نقصان دہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں