9

بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک متنازع منصوبے، یعنی ’’عمران خان رہائی فورس‘‘ قائم کرنے کے اقدام سے روکنے کیلئے مداخلت کی ہے۔

پارٹی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ براہِ راست اور سینئر پارٹی رہنماؤں کے ذریعے کی جانے والی یہ مداخلت ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کو رہا کرانے کیلئے ایک مخصوص فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے دوٹوک انداز میں (وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو) خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے گروپ کا قیام جسے ’’فورس‘‘ کہا جائے، خصوصاً اگر اس کے ارکان سے کسی سیاسی مقصد کیلئے حلف لیا جائے، تو اسے غیر آئینی اور غیر قانونی تصور کیا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ اقدام عسکریت پسندی کے دائرے میں بھی شمار ہو۔

کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اپوزیشن اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تاکہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے اندر اس اقدام کیخلاف سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں