بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے فقیر محمد روڈ میں بیکری ،جنرل سٹور اوربرف کارخانہ مالکان پر جرمانہ عائد کردیااتھارٹی حکام کے مطابق بیکری میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نامناسب تھے یونٹ میں تیار کردہ اشیاء پر تیاری و تاریخ تنسیخ موجود نہیں تھی چیکنگ کے دوران یونٹ سے ایکسپائرڈ اسنیکس بھی برآمد ہوئے چیکنگ کے دوران ایک جنرل سٹور مالک کے خلاف زائدالمیعاد مصنوعات اور پان پراگ گٹکا کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا برف کارخانہ میں بھی صفائی ستھرائی کا نظام ایس او پیز کے برخلاف تھاعلاوہ ازیں اسپنی روڈ و گردونواح میں قائم خوراک کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 6 مراکز کے خلاف مختلف وجوہات پر کاروائیاں اور جرمانے عائد کئے گئےگوردت سنگھ روڈ اور اسپنی روڈ کے مضافات میں قائم ملک شاپس سے برآمد شدہ 35 کلو ناقص دہی تلف جبکہ پاوڈر مکس کرنے پر 3 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
