21

تدریسی عملے کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے.وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تدریسی عملے کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے.یہ بات انھوں نے سکندر جمالی آڈیٹوریم سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ صحت کے تدریسی عملے کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت مجیب الرحمن، پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرراز محمد کاکڑ ، ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹرنور کھوسہ ، اور ڈائریکٹر جنرل صحت سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندو خیل نے شرکت کی۔

اجلاس میں تدریسی ہسپتالوں کے طبی، انتظامی، مالی اور پالیسی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تدریسی عملے کی جانب سے مختلف تجاویز اور مشکلات پیش کیے گئے جن پر محکمہ صحت کی جانب سے سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تدریسی اسپتالوں کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور تدریسی عملے کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں