10

بابر اعظم 2021ء کے بعد سے 1بھی چھکا نہیں لگا سکے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم 2021ء کے بعد سے 1 بھی چھکا نہیں لگا سکے۔

کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی بھاری شکست کے بعد قومی ٹیم کو شائقین اور ناقدین کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں بکھر گئی اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔

بابر اعظم نے 2021ء میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں