بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔
اریجیت سنگھ نے منگل کو پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اریجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے ان تمام برسوں میں مجھے بے پناہ محبت دی۔ میں خوشی سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب میں بطور پلے بیک گلوکار کوئی نیا کام قبول نہیں کروں گا۔ میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار سفر تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں اریجیت نے وضاحت کی کہ وہ صرف پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، جبکہ کلاسیکل سنگنگ اور لائیو کنسرٹس جاری رکھیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اریجیت نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اس حوالے سے کئی وجوہات بھی شیئر کیں۔
مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق، جو مبینہ طور پر اریجیت کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیں میں 38 سالہ گلوکار نے اپنے اس فیصلے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔









