عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ کے لئے جہازوں کے ٹکٹوں میں اضافہ قابل افسوس ہے۔ کوئٹہ میں جہازوں کے ٹکٹوں پرٹیکسز کی شرح دیگر شہروں کی نسبت 60 ہزار سے 70 ہزار تک بڑھانا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے، حکومت اپنے شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
