34

بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رہے گی، نوٹم جاری

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی اور نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ تک توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی، جو 23 اپریل کو بند کردی گئی تھی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں سمیت بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ استعمال تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی اور سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پابندی کا اطلاق 18 جولائی کو دوپہر 3:20 بجے سے ہوگا اورپابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بج کر 59 تک برقرار رہے گی۔

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز کے لیے بند کردی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تاہم فضائی حدود کی بندش تاحال برقرار ہے۔

قبل ازیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ جاری نوٹم میں فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 جولائی تک بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں