ایلون مسک کی ملکیت ایکس (سابق ٹوئٹر) کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو احمق اور ان پڑھ قرار دیدیا۔
یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی گرم ہے۔ آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جہاں سب کو حیران کردیا ہے وہیں اس کے دلچسپ جوابات بھی حقیقت سے قریب تر معلوم ہوتے ہیں۔
ایسے ہی ایک تازہ معاملے میں سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر دی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔
صارف نے گروک کو ٹیگ کرکے ہدایت دی کہ اس تصویر سے “احمق شخص” کو ہٹاکر نئی تصویر بنادے۔ صارف نے تینوں میں سے کسی بھی ایک رہنما کا نام تک نہیں لیا تھا۔
کیا آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ گروک نے جواب میں کیا کارستانی دکھائی ہوگی؟ گروک نے اس تصویر میں سے مودی کو ہٹادیا۔









